وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا،17نکاتی ایجنڈاجاری
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان نے ملکی، سیاسی اور معاشی صورت حال کے پیش نظر وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا، جس میں ملکی، سیاسی ومعاشی صورت حال کا جائزہ لیاجائے گا جبکہ سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ سانحے میں ملوث افراد کیخلاف کارروا ئی اور پیشرفت سے متعلق کابینہ کو آگاہ کیاجائیگا۔ علاوہ ازیں کابینہ اجلاس میں 17 نکاتی ایجنڈے پر غور بھی کیا جائے گا۔
کابینہ اجلاس