چودھری شافع سے وکلا ونگ کے عہدیداروں کی ملاقات، چودھری شجاعت کی درازی عمر کیلئے دعا
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم پاکستان چودھری شجاعت حسین کے صاحبزادے چودھری شافع حسین سے پاکستان مسلم لیگ وکلا ونگ کے عہدیداروں نے مرکزی جنرل سیکرٹری وکلا ونگ چودھری محمد اشتیاق گوہر ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد میں عبدالرزاق کمبوہ ایڈووکیٹ سیکرٹری جنرل پنجاب، افتخار حسین ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری لاہور، حسنات گیلانی ایڈووکیٹ نائب صدر لاہور اور یوسف علوی ایڈووکیٹ جوائنٹ سیکرٹری لاہور شامل تھے۔ وفد نے چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ چودھری شافع حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ انصاف کی جلد فراہمی کیلئے خالی سیٹوں پر نئے جج تعینات کرے اس کے علاوہ عدالتوں کیلئے نئی بلڈنگز بھی بنائی جائیں جس کے بعد امید ہے کہ سائلین کو جلد اور میرٹ پر انصاف کی سہولت مہیا ہو سکے گی۔ چودھری شافع حسین نے پاکستان مسلم لیگ وکلا ونگ کے نمائندہ وفد کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں جمہوریت اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے اپنی خدمات کو بہتر اور میرٹ کی بنیاد پر جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔
دعا