اپوزیشن جماعتوں کا 19دسمبر تک پرویز خٹک کے نوشہرہ داخلے پر پابندی کا مطالبہ
نوشہرہ(این این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے 19دسمبر تک وزیر دفاع پرویز خٹک کے نوشہرہ داخلے پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے وزیر دفاع پرویز خٹک اورتمام حکومتی ایم پی ایز، ایم این ایز مسلسل الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑاکر بلدیاتی انتخابات پر اثر انداز ہو کر اپنے من پسند نتائج کے حصول کیلئے نوشہرہ کے تمام سرکاری اداروں کے دفاتر کو استعمال کرکے سرکاری ملازمین کوپی ٹی آئی کے امیدواروں کے لئے انتخابی مہم چلانے کیلئے حراساں کرنے کی کوشش کررہے ہیں، الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور نوشہرہ پولیس 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں غیر جانبدار رہے،بصورت دیگر ووٹ چوری کے خلاف اپوزیشن جماعتیں مذمت کے ساتھ ساتھ مزاحمت کا راستہ اختیار کرے گی جس کی تمام تر ذمہ داری الیکشن کمیشن، ضلعی انتظامیہ اور نوشہرہ پولیس پر عائد ہو گی ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان ایم پی اے اختیار ولی خان، پاکستان پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹیو کونسل کے رکن میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل، عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر جمال خان خٹک،جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کے امیر قاری محمد اسلم، تحصیل نوشہرہ کے امیدوار میاں بابر شاہ کاکاخیل، عبدالرحمان خٹک، قاری ریاض اللہ، سعید اللہ خان اور عبدالحق ولی نے نوشہرہ پریس کلب میں آل پارٹی کانفرنس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پرویز خٹک