نوشہرہ،کروڑوں کی اراضی قابضین سے واگزار
نوشہرہ(بیورورپورٹ)صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ نے کروڑوں روپے کی زمین غیر قانونی قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کا صوبای حکومت کے خصوصی احکامات کے تحت پبی کے علاقے صالح خانہ میں سرکاری زمین پر عرصہ دراز سے قام مستقل تجاوازت کیخلاف بھرپور کاروای,اسسٹنٹ کمشنر پبی سارہ تواب عمر نے آپریشن کی خود نگرانی کی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔ کاروای کے دوران 15 کنال کی سرکاری اراضی جس کی مالیت مارکیٹ ریٹ کیمطابق ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے کو غیر قانونی قابضین سے واگزار کراکے سرکاری قبضہ میں لے لی گی*