کسانوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں:شہرام خان ترکئی

کسانوں کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں:شہرام خان ترکئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


    صوابی(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے واضح کر دیا ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کے دوران کیا وفد نے صوبائی وزیر کے ساتھ ان کے حجرے میں ملاقات کی۔اور تمباکو کے کسانوں کو درپیش مسائل و مشکلات کے حوالے سے وزیر تعلیم کو آگاہ کیا۔اس موقع پروزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ کسانوں کے پاس پڑا ہوا تمباکو فروخت کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھائے جائیں اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسانوں کے پاس کوئی تمباکو بغیر فروخت کہ نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ سال میں ایک فصل کاشت کرنے والے تمباکو کے کسانوں کو سگریٹ کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حکومتی اداروں کو کاشتکاروں کے جائز منافع اور فصل کی بروقت فروخت کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھانے کی کی ضرورت پر زور دیا۔ اس بات پر زور دیا کہ تمباکو کی کم سے کم قیمت 260 فی کلو مقرر کی جائے۔وزیر تعلیم  شہرام خان ترکئی نے کہا کہ ان کا تعلق پاکستان میں سب سے زیادہ تمباکو کے کاشت کرنے والے ضلع صوابی سے ہے۔عرصہ دراز سے کسانوں کے استحصال کو روکنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ان کی محنت کا معقول معاوضہ ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جس ریٹ  سے کسانوں کو اپنے سرمایہ اور محنت کے بدلے میں معاوضہ مل رہا ہے۔