انتظامیہ اشیائے خوردنی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں نا کام
پشاور(سٹی رپورٹر) صوبائی دارلحکومت پشاور میں انتظامیہ اشیائے خوردنی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں نا کام ہو گئی ہے سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں شہریوں نے اس سلسلے میں نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے شہر میں اس وقت سرکاری نرخ نامہ کے مطابق فروٹر کی قیمت 170روپے،کندھاری انار 240روپے،انگور قندہاری سیاہ 210جبکہ سیب ایرانی 230روپے ہے تاہم شہر کے مختلف بازاروں میں پھل فروشوں نے من پسند قیمتیں لگا کر عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر رکھا ہے اسی طرح سزیو ں کی قیمتوں میں بھی سرکاری نرخ نامہ کے بر عکس خود ساختہ قیمتوں پر سبزیاں فروخت کی جا رہی ہیں جس نے مہنگائی کے ستائے عوام کو مزید مشکلات سے دو چار کر دیا ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس سلسلے میں نا کام دکھائی دینے لگی شہریوں نے اس حوالے سے سخت نوٹس لیکر ریلیف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔