پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران پانچ مسلح ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جو مختلف جرائم میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے جدید خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سماج دشمن سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہے جس کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ مسلح افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، کارروائی کے دوران گزشتہ روز ایس ایچ او تھانہ شاہ پور شکیل خان نے تین ملزمان مشرف، عثمان اور کامران ساکنان بخشی پل جبکہ ایس ایچ او تھانہ داودزئی افتخار خان نے دو ملزمان عزیز خان ولد امیر خان سکنہ پاوکہ اور شاہد خان ولد محمد رسول سکنہ رنگ روڈ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف سمیت دیگر جدید خود کار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔