راجن پور(تحصیل رپورٹر)مصالحتی و امن کمیٹی کے زیرِ اہتمام پریس کلب میں سفیرِ امن قاری محمود احمد قاسمی کی زیر صدارت تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام کی ایک ہنگامی پریس کانفرنس ہوئی جس سے انٹرنیشنل ختم نبوت ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے امیر اور جمعیت علمائے اسلام کے تحصیل صدر مفتی ارشاداحمدحقانی۔جمعیت علما اسلام س کے ترجمان مولانا عبد الصمد(بقیہ نمبر3صفحہ6پر)
درخواستی۔جماعت اہل حدیث کے سید عبدالرحمان شاہ اور اور وحدت المسلمین کے احسن شمسی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مولانا منظور احمد نعمانی۔۔اور مولانا صدیق حیدری اور علما کونسل کے قاری عزیز اکبر قاسمی۔جمعیت علما اسلام کے قاری ہدایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ سانحہ سیالکوٹ شرمناک اور باعث شرم حرکت ہے جو کہ اسلام اور ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے جو کہ آئین پاکستان کی شق 295 سی کو ختم کرنے کی اور پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ہم اس کی شدید مزمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کے مجرمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزادی جائے اور اس معاملے میں ہم مکمل سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانی بشانہ کھڑے ہیں اس وقت پرائیویٹ سکول کے صدر بلال حسنی۔امن کمیٹی کے رکن نواب راشد۔قاری مدثر شہزاد سردار مون دریشک۔قاری ابوبکر درخواستی۔قاری عدنان احمد۔قاری حامد مولانا عبدالرحمان بھٹی اور صدر پریس کلب شہزاد منظور اور عابد خان گبول اور کئی حضرات نے شرکت کی اور آخر میں قاری محمود احمد قاسمی نے ملکی سالمیت کے لیے خصوصی دعا کروائی۔
محمود قاسمی