ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی، چنی گوٹھ پولیس کی انٹری، ملزم گرفتارکرنیکی کوشش،اہلخانہ کاٹیم پر حملہ،ایک گرفتار،دوسرا فرار
ملتان (وقائع نگار)ڈسٹرکٹ جیل سے ضمانت پررہائی حاصل کرنے والے دوملزمان کوگرفتارکرنے آنے والی پولیس پراہلخانہ نے حملہ کردیا،ایک فرار،دوسرا(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
گرفتارکرلیاگیا،پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ نمبر481/21میں چالان ہونے والے ملزمان محمد علی شاہ اور محمد رمضان کی ڈسٹرکٹ جیل میں ضمانت پررہائی ہوئی جن کی گرفتاری کے لئے تھانہ چنی گوٹھ میں تعینات ایس آئی سردارمحمد اپنے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ پہنچااوردونوں ملزمان محمد علی شاہ اور محمد رمضان ڈسٹرکٹ جیل کیباہرسے گرفتارکرلیااسی دوران ملزم محمد رمضان کے اہلخانہ نے ایس آئی سردارمحمد کے ساتھ مزاحمت شروع کردی اورملزم رمضان کرفرارکروادیاگیاجبکہ دوسرے ملزم محمد علی شاہ کوگرفتارکرلیاگیا،واقع کی اطلاع پر تھانہ صدروچہلیک پولیس کی بھاری نفری نیموقع پر پہنچی توملزمان کے اہلخانہ پولیس کودیکھتے ہوئے فرارہوگئے،پولیس نے گرفتارملزم محمد علی کوتھانہ صدر حوالات میں پابند سلاسل کرکے پولیس پارٹی سے مزاحمت کرنے والے اہلخانہ اورفرارملزم کے خلاف کارروائی شروع کردی۔
ملزم گرفتار