مہنگائی، قوم آئندہ الیکشن میں ظالم حکمرانوں سے انتقام لے گی، ثاقب خورشید

 مہنگائی، قوم آئندہ الیکشن میں ظالم حکمرانوں سے انتقام لے گی، ثاقب خورشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 وہاڑی (بیورورپورٹ، نمائندہ خصوصی  ) ایم پی اے پاکستان مسلم لیگ میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس طرح جھوٹ بولتے ہوئے پوری قوم کو(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
 سنہرے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا اس پر یہ قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی 30 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں تو ایک طرف اس نے جا طرح پوری قوم کو دو وقت کی روٹی کیلئے بھی ترسا دیا ہے اس کا انتقام پوری قوم آئندہ الیکشن میں لے گی جو حالات نظر آرہے ہیں یہ پریشان حال قوم آئندہ الیکشن سے پہلے ہی اسے گھر نہیں بلکہ پورے ٹولے کو جیل بھیج دے گی 1945 سے آج تک متعدد حکومتیں اقتدار میں آئیں لیکن موجودہ حکمران ملکی تاریخ کے بدترین حکمران ثابت ہوئے ہیں آج وہ لوگ جو عمران خان کی جھوٹی باتوں میں آکر اسے اقتدار میں لے آئے وہ ہاتھ اٹھا کر اس سے نجات کی دعائیں کررہے ہیں وزیراعظم کے ساتھی انہیں مسلسل بیوقوف بنا رہے ہیں اور انہیں تسلی دے رہے ہیں کہ وہ آئندہ بھی وزیر اعظم ہونگے مگر یہ تو وقت اور الیکشن کے بعد ہی پتہ چلے گا جب ان سے اکتائی عوام ن ان کا تختہ الٹے گی۔
ثاقب خورشید