این اے 133 کا ضمنی انتخاب ، دو ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات

این اے 133 کا ضمنی انتخاب ، دو ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات
این اے 133 کا ضمنی انتخاب ، دو ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی کیلئے تعینات

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے 133 کے ضمنی انتخاب کیلئے مجموعی طور پر دو ہزار سے زائد پولیس افسران واہلکار تعینات ہیں ۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق  حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں سکیورٹی کیلئے  ایس ایس پی آپریشنز کی زیر نگرانی 6  ایس پیز ، 14 ایس ڈی پی اوز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ حلقے میں   44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں  جبکہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج فار وویمن ٹاؤن شپ میں سپیشل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

 ضمنی الیکشن  کےلئے 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کئےگئے ہیں جن میں  اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 جبکہ سی کیٹیگری کے 34 پولنگ سٹیشن  ہیں ۔ حلقے میں   مرد و خواتین ووٹرز کیلئے علیحٰدہ علیحٰدہ 200 جبکہ مخلوط 54 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -