پاکستان فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار لیکن دراصل کس دور میں زوال کا شکار ہونا شروع ہوگئی ؟ فلم سٹار شاہد کھل کر بول پڑے

پاکستان فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار لیکن دراصل کس دور میں زوال کا شکار ہونا ...
پاکستان فلم انڈسٹری زبوں حالی کا شکار لیکن دراصل کس دور میں زوال کا شکار ہونا شروع ہوگئی ؟ فلم سٹار شاہد کھل کر بول پڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ویب ڈیسک) معروف فلم اسٹار شاہد کا کہنا ہے کہ ضیا الحق کے دور میں پاکستان فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی، آج فلم انڈسٹری تو زبوں حالی سے دوچار ہے مگر امید ہے دوبارہ سے عروج ملے گا۔

 پریس کلب کلچرل کمیٹی کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے اداکار شاہد نے کہا کہ ضیا الحق کے دور میں پاکستان فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی، ذوالفقارعلی بھٹو فنکاروں کے قدردان تھے، جس وقت میں نے فلموں میں کام شروع کیا تواس وقت محمد علی، وحید مراد اور ندیم چھائے ہوئے تھے۔

اداکار شاہد نے کہا کہ میری خوش نصیبی ہے کہ مجھے فلم ڈائریکٹر حسن طارق جیسے فلم میکر کا ساتھ ملا اور اس کے بعد تینوں لیجنڈز کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، کراچی کے صحافیوں نے ہمیشہ اپنی خبروں میں زندہ رکھا، آج فلم انڈسٹری تو زبوں حالی سے دوچارہے مگر امید ہے کہ دوبارہ سے عروج ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم فنکار آج بھی پورا ٹیکس ادا کر رہے ہیں مگر ہم لوگوں کے پاس فلمیں نہیں ہیں کیونکہ فلم سازی کا عمل رک گیا ہے۔

تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ قریشی نے کہا کہ شاہد ایک مکمل ہیرو تھے، سنتوش کمار کے بعد مکمل مردانہ وجاہت کا پیکر تھے، انہوں نے نہ صرف رومانوی کردار ادا کیے بلکہ ایکشن ہیرو کے کرداروں میں بھی کامیاب رہے۔

مزید :

تفریح -