ڈھاکہ ٹیسٹ ، دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر  ہو گیا

ڈھاکہ ٹیسٹ ، دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر  ہو گیا
ڈھاکہ ٹیسٹ ، دوسرے روز کا کھیل بارش کی نذر  ہو گیا

  

ڈھاکہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈھاکہ ٹیسٹ کا دوسرا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا، خراب موسم کے باعث آج صرف چھ اوور ہی کھیلے گئے ۔ پاکستانی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کر ےگی ۔

ڈھاکہ ٹیسٹ میں آج بارش نے شاندار اننگز کھیلی اور دونوں ٹیموں کو میدان میں اترنے بھی نہ دیا ،  ایک بھی گیند  پھینکے بغیر ہی پہلے کھانے کا وقفہ کر دیا گیا، بعد ازاں کھیل شروع کیا گیا تو صرف 6 اوورز کے بعد ہی بارش نے دوبارہ اپنی اننگز سٹارٹ کی جو دن کے اختتام تک جاری رہی ۔

کل تیسرے روز کا کھیل آدھ گھنٹہ جلد شروع کیا جائے گا،  اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز  پاکستانی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے ۔ عابد علی اور عبداللہ شفیق نے اوپننگ کی اور ٹیم کو 59 رنز کا آغاز فراہم کیا  جہاں عبداللہ شفیق 25 رنز بنا کر تیج الاسلام کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے ، کچھ ہی دیر بعد عابد علی بھی  39 رنز بناکر تیج السلام کی گیند پر بولڈ ہو کر چلتے بنے۔

دونوں اوپنرز کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے محتاط انداز میں بلے بازی شروع کی اور سکور کو 161 رنز تک لے آئے جہاں بارش کی آمد ہوئی اور کھیل روکنا پڑا ۔ بارش کے بعد صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے امپائرز نے خراب روشنی کے بعد پہلے دن کا کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا  گیا تھا ۔ 

مزید :

کھیل -