سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کے قتل کیس میں مزید 5 افراد گرفتار

سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کے قتل کیس میں مزید 5 افراد گرفتار
سیالکوٹ میں سری لنکن باشندے کے قتل کیس میں مزید 5 افراد گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے سری لنکن باشندے پریانتھاکے کیس میں پولیس نے مزید 5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ پانچوں افراد کو گزشتہ رات گرفتار کیا گیا  جس کے بعد مقدمے میں گرفتار ملزمان کی تعداد 123 ہو گئی ہے ۔ تمام گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے چند روز قبل وزیرآباد روڈ پر توہین رسالت کے الزام میں ہجوم نے سری لنکن شہری اور راجکوفیکٹری کے ایکسپورٹ منیجر  پریانتھا کو قتل کرکے لاش کو آگ لگادی تھی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -