سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے کی مقتول فیکٹری منیجر کے گھر آمد، وزیراعظم پاکستان سے اپیل کردی

سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے کی مقتول فیکٹری منیجر کے گھر آمد، وزیراعظم ...
سری لنکن وزیراعظم کے بیٹے کی مقتول فیکٹری منیجر کے گھر آمد، وزیراعظم پاکستان سے اپیل کردی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو (ویب ڈیسک) سری لنکن وزیراعظم مہندر راجہ پاکسا کے وزیر بیٹے نمل راجہ پاکسا سیالکوٹ میں قتل ہونے والے فیکٹری منیجر پریانتھا کمارا کے دارالحکومت کولمبو کے گھر پہنچےجہاں انہوں نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی  اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے متاثرہ خاندان کو انصاف دلانے کی اپیل کی۔

جیو نیوز کے مطابق سری لنکا کے وزیر نوجوانان اور سپورٹس سے ملاقات میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ اور دو بچے بھی موجود تھے۔اس سے قبل   بی بی سی کو انٹرویو میں مقتول فیکٹری منیجر کی اہلیہ کا کہنا تھاکہ میرے شوہر معصوم انسان تھے، خبروں سے پتا چلا کہ بیرون ملک اتنا کام کرنے کے باوجود میرے شوہر کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

انہوں نے سری لنکا کے صدر اور پاکستان کے صدر و وزیر اعظم سے منصفانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میرے شوہر اوردو بچوں کو انصاف دیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ  پریا نتھا کمارا ایک انجینیئر تھے اور ان کے دو بچے ہیں جن کی عمریں 14 اور 9 سال ہیں۔