پشاور کا پائلٹ اپنے تیار کیے گئے جہاز سمیت لاپتہ ہوگیا

پشاور کا پائلٹ اپنے تیار کیے گئے جہاز سمیت لاپتہ ہوگیا
پشاور کا پائلٹ اپنے تیار کیے گئے جہاز سمیت لاپتہ ہوگیا

  

کوئٹہ  (ویب ڈیسک) پشاور سے تعلق رکھنے والا پائلٹ خود کے تیار کردہ جہاز سمیت بلوچستان کے علاقے کُنڈ ملیر سے لاپتا ہوگیا، اجمل قاضی کو یاسر نامی شخص نے سیاحتی مقاصد کے لیے کنڈ ملیر بلایا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ اجمل قاضی نے اپنے بھائی کے ساتھ جہاز کو ٹرک پر لاد کر دو دسمبر کو کنڈ ملیر پہنچا تھا اور 2 دسمبر کی شام کنڈ ملیر میں اجمل قاضی نے اپنے تیار کردہ جہاز کو اُڑایا، 1500 فٹ بلندی پر اجمل قاضی نے اطلاع دی کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔

چچا کا کہنا ہے کہ پیغام پہنچنے کے بعد اجمل قاضی سے دوبارہ رابطہ بحال نہیں ہوسکا، اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اجمل کا جہاز پہاڑ سے ٹکرایا ہے یا پھر سمندر میں گرا ہے، پائلٹ کے اہلخانہ نے لاپتا اجمل قاضی کو تلاش کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -