پڑوسی کے کپڑے چُرانے پر عرب شہری اپنی بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا

Dec 05, 2021 | 11:21 AM

قاہرہ (ویب ڈیسک) مصر میں 30 سالہ شوہر پڑوسی کے کپڑے چُرانے کا الزام لگاتے ہوئے بیوی سے طلاق لینے عدالت پہنچ گیا،مصری شخص نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی 22 سالہ بیوی جب گھومنے جاتی تھی تو پڑوسی خاتون کے کپڑے ادھار لیتی تھی لیکن پھر انہیں واپس نہیں کرتی تھی۔

 اے آر وائی نیوز  کے مطابق  شوہر نے اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ بیوی نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر وہ اس سے کپڑے واپس مانگیں گے تو وہ انہیں مارے گی۔مصری شخص نے کہا کہ پڑوسی نے مجھے روکا اور کہا کہ آپ کی اہلیہ کپڑے واپس نہیں کرتیں ہم پولیس کو رپورٹ کریں گے، اس لیے میں نے انہیں نئے کپڑے خرید کر دیے تاکہ قانونی مسائل سے بچا جاسکے لیکن پھر بھی اہلیہ نے ان لوگوں کی پٹائی کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اہلیہ کے گھر گیا اور اس سے طلاق مانگی لیکن اس نے انکار کردیا۔مصری شخص نے مزید کہا کہ میرے پاس فیملی عدالت جانے اور طلاق، ہرجانے کے لیے فائل کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن یہ کیس ابھی تک زیر التوا اور کیس کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مزیدخبریں