لائیٹ ویٹ جہاز سمیت لاپتہ پشاور کے پائلٹ کی لاش مل گئی ،  طیارہ کس چیز سے ٹکرایاتھا؟ پتہ چل گیا

لائیٹ ویٹ جہاز سمیت لاپتہ پشاور کے پائلٹ کی لاش مل گئی ،  طیارہ کس چیز سے ...
لائیٹ ویٹ جہاز سمیت لاپتہ پشاور کے پائلٹ کی لاش مل گئی ،  طیارہ کس چیز سے ٹکرایاتھا؟ پتہ چل گیا
سورس: Twitter

  

کراچی (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے آواران میں لائٹ ویٹ جہاز "جیرو کاپٹر" گر کر تباہ ہونے سے انسٹرکٹر پائلٹ قاضی اجمل جاں بحق ہو گئے۔

جیو نیوز کے مطابق پائلٹ قاضی اجمل اپنا تیار کردہ جیروکاپٹر کراچی سے فلائی کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے تاہم قاضی اجمل کنڈ ملیر کے علاقے میں پرواز کرتے ہوئے تین دن قبل لا پتہ ہو گئے تھے۔بلوچستان وائلڈ لائف کے اہلکار امان اللہ ساجدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی اجمل کا طیارہ پولڈاٹ کے مقام پر کریش ہوا، طیارے کا ملبہ اور پائلٹ کی لاش مل گئی ہے، قاضی اجمل کا جہاز  پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا۔

قاضی اجمل کا تعلق پشاور کی مشہور قاضی فیملی ہے اور ایس پی لسبیلہ ایوب اچکزئی نے بھی تصدیق کی ہے کہ قاضی اجمل کا جیرو کاپٹر کنڈملیر کے علاقے میں گرا پایا گیا۔ایس پی لسبیلہ کا کہنا ہے کہ قاضی اجمل کی میت کو کنڈملیر سے حب منتقل کیا جارہا ہے۔یادرہے کہ اے آروائے نیوز کے مطابق پشاور کے قاضی اجمل نے اپنا طیارہ خود تیار کیا تھا اور سیاحتی ٹور کی دعوت پر بلوچستان گئے تھے اور گزشتہ 3 روز سے لاپتہ تھے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -