یو اے ای گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ B4B نے اپنے نام کر لیا

یو اے ای گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ B4B نے اپنے نام کر لیا
 یو اے ای گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ B4B نے اپنے نام کر لیا

  

دبئی(طاہر منیر طاہر) یو اے ای گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ B4B نے کیٹکیر بادشاہ کو  شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا ۔

متحدہ  عرب امارات کے قومی دن کے موقع پر دبئی کی معروف سپورٹس کمپنی لیڈنگ سپورٹس کے زیراہتمام  کھیلے جانے اس ٹورنامنٹ کا فائنل  اوول کرکٹ گراونڈ عجمان میں کھیلا گیا، گولڈن جوبلی کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میں  کٹکیر بادشاہ نے ٹاس جیت کر  B4B کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی. B4B نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 اوور میں 93 رنز بنائے ۔اسامہ 48  اور مزمل 33 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر B4B کا مضبوط  پوزیشن میں کھڑا کیا کیٹکیر بادشاہ کی ٹیم فائنل میں خاص کارکردگی نہ دکھا سکی ۔2 اوور میں صرف 27 رنز بنا سکی B 4B نے ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 1  کی ٹرافی اپنے نام کی ۔

اس سے قبل اوول عجمان کے میدان سیمی میچیز میں کیٹکیر بادشاہ نے پہلے سیمی فائنل میں ہوریزن کرکٹ کلب کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں B4Bکی ٹیم میں کشمیریونائیٹڈ  کی ٹیم کو شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا   اوول کرکٹ گرائنڈ میں  شائقین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی  میاں اویس انجم تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں نواز خان جدون ، راجہ خان محمد خان ،چوہدری جاوید اقبال  رہنما تحریک انصاف، مرزا فہیم بیگ ،صفدر اقبال بابر ،حاجی نوید ، سینئر ایڈئٹر گلف نیوز اشفاق احمد ، ارشد انجم ، مارکیٹنگ ہیڈ خلیج ٹائمز خالد ملک ، ایجوکیشن  کمیٹی پاکستان ایسوسی ایشن  ہیڈ داود شریف ،انٹرنیشنل باکسنگ کوچ عمران نادف، ، نئیر شہزاد عباسی ، نثار محمود، سجاد عباسی،  امجد کبیر صدر پاک چنار ونگ، نعیم حیات ،عابد چغتای، وسیم خان ، ندیم حنیف ، اسد پرویز ، راجہ اسد خالد ، واجد کبیر، ندیم عبد اللہ ، وی بی ٹھاکر،  وی وی بخشی ، راجہ شہباز ،اور دیگر نے شرکت کی ۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فائنل جیتنے والی ٹیم کو وننگ ٹرافی اور کیش پرائز دیا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی میاں اویس انجم نے کہا کہ ایسے ایونٹ دیار غیر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کے  مواقع میسر  کرتے ہیں  انہوں نے کہا  ٹورنامنٹ جیتنے والی ٹیم B4B کو فائنل جیتنے پر خصوصی مبارکباد د ی انہوں نے  کامیاب ایونٹ کرانے پر ڈائریکٹر لیڈنگ سپورٹس  راجہ اسد خالد اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی ۔ نواز خان جدون صدر تحریک انصاف یو اے ای نے اپنے خطاب میں کہا یو اے ای کی 50 سالہ تقریبات پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ان کا کہنا تھا متحدہ عرب امارات ہمارا دوسرا گھر ہے ہمیں خوشی ہے کہ دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک یو اے ای ہے یہ ہمارے لئے فخر کا مقام ہے ان کا کہنا تھا کہ لیڈنگ سپورٹس نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا اور  ہم نے ملکر گولڈن جوبلی کی  تقریبات میں  حصہ لیا ۔ اس پر ہم انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہیں ۔

 گولڈن جوبلی نیشنل ٹیپ بال  کرکٹ ٹورنامنٹ میں بارہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ B4B ،کیٹکیر بادشاہ ، کشمیر یونائٹڈڈ،  ہوریزن کرکٹ کلب ، پونچھ الیون،باغ رائڈر، چنار ونگ ، جموں وارئیر، کشمیر لوور،فلائی ہاک،فیوچر وے، GHKپراپرٹی نے حصہ لیا۔لیڈنگ سپورٹس دبئی کے زیر اہتمام کیھلے جانے والے ٹورنامنٹ کو گاوا ہولڈنگ، خان گروپ آف کمپنیز، RMKانڈیسٹریز، یوروکیک،عمر گروپ،العقوا ٹیکنالوجی،  الخیام العربین ٹینٹ، نے سپانسر کیا۔لیڈنگ سپورٹس کے ڈئریکٹر راجہ اسد خالد نے سپانسر اور میڈیا پارٹنر کا شکریہ ادا کیا-  تقریب کے اختتام پر رنر آپ ٹیم اور ونر ٹیم کو بہترین کارکردگی پر  میڈل دئیے گئے۔

مزید :

تارکین پاکستان -