لاہور سے مری جانیوالی سکول ٹرپ کی بس جہلم پل سے گر گئی ، ٹیچر اور دو بچے جاں بحق
جہلم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سے مری ٹور کیلئے جانےوالی سکول بس جہلم پل سے نیچے گر گئی ، حادثے میں دو بچے اور ایک استاد جاں بحق ہو گئے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیو زکے مطابق سکول کی بس دینہ بائی پاس کے قریب اوور ٹیک کرتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پل سے نیچے ریلوے لائن پر گر گئی ، حادثے میں مجموعی طر پر 22 افراد زخمی ہوئے جن میں سے چار بچوں کی حالت تشویشناک ہے ۔
تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کیا گیا۔