عمر کوٹ ، تیز رفتار مسافر بس نے پٹرول پمپ پر کھڑی دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، تین افراد جاں بحق

عمر کوٹ ، تیز رفتار مسافر بس نے پٹرول پمپ پر کھڑی دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، ...
عمر کوٹ ، تیز رفتار مسافر بس نے پٹرول پمپ پر کھڑی دو موٹر سائیکلوں کو کچل دیا، تین افراد جاں بحق

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )عمرکوٹ چھور روڈ پر  تیز رفتار بے قابو بس نے پٹرول پمپ پر کھڑی دو موٹر سائیکلو ں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  رات گئے عمر کوٹ کے چھور روڈ سوڈا پٹرول پمپ کے قریب پٹرول پمپ پر موجود دو موٹر سائیکلوں کو تیز رفتار بے قابو بس نے کچل ڈالا ، حادثے میں   تین افراد جاں بحق ہو گئے جن کی شناخت بھورو بھیل ، شیوہ بھیل اور گوردن بھیل  کے نام سے ہوئی ، دو افراد زخمی بھی ہوئے ۔

تینوں افراد  کی لاشیں گھر پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقے میں ہر آنکھ سوگوار ہے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -