سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم مقتول منیجر  کی لاش سڑک پر لے گیا ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم ...
سانحہ سیالکوٹ، پولیس اہلکار فیکٹری مالک کو بچا رہے تھے اور اسی دوران ہجوم مقتول منیجر  کی لاش سڑک پر لے گیا ، نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکن باشندے کی لاش پولیس کی موجودگی میں گھسیٹ کر سڑک پر لے  جائی گئی ، پولیس اس وقت مالک کو بچانے کی کوشش کررہی تھی جب ہجوم لاش سڑک پر لے گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق واقعے پر پولیس حکام نے موقف دیا کہ  واقعے کی اطلاع تب ملی جب ہجوم نے سڑک بلاک کی ، ریسکیو کو موصول ہونے والی پہلی کال میں جی ٹی روڈ بلاک ہونے کا بتایا گیا ، جس شخص نے کال کی اس نے کہا کہ فیکٹری میں کوئی ہنگامہ ہو رہا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس اہلکار گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہوئے  تو دیکھا کہ ہجوم فیکٹری کے اندر فیکٹری مالک شہباز بھٹی کو زد و کوب کر رہا ہے ، فیکٹری مالک کو مشکل سے ہجوم کے چنگل سے آزاد کریا گیا جبکہ باہر سے مزید ہجوم دیواریں پھلانگ کر اندر داخل ہوا  اور مین گیٹ کھول کر سری لنکن باشندے کی لاش گھسیٹ کر سڑک پر لے گئے ۔