"اگر آڈیو ویڈیو کے ماہر ہوتے تو آج اس حال میں نہ ہوتے"

"اگر آڈیو ویڈیو کے ماہر ہوتے تو آج اس حال میں نہ ہوتے"

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جو اس حلقے کے خادم تھے ان سے عوام تنگ تھے ، اگر آڈیو ویڈیو کے ماہر ہوتے تو آج اس حال میں نہ ہوتے ۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں  پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ماحول گرما دیا ہے ، پی پی اپنی خدمت کی بنیاد پر ووٹ لے گی ، جب سے ہمیں اتحاد سے علیحدہ کیا ہے ، پی ڈی ایم کہاں ہے َ؟۔

قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہیں موجودہ حکومت نے پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے  ، سانحہ سیالکوٹ کی وجہ سے پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ، پاکستان  کا مسئلہ جب آئے گا تو ہم اکٹھے ہوں گے ۔

مزید :

قومی -سیاست -