پی ڈی ایم کی اہم ترین سفارشات تیار ، حکومت کیلئے نئی پریشانی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی سٹیئنرنگ کمیٹی کا اجلاس شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا ، اجلاس میں وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے غور کیا گیا جس کے بعدسفارشات تیار کر لی گئیں ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ڈی ایم کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں لانگ مار چ اور اسمبلیوں سے استعفوں کے آپشن پر غور کیا گیا،سٹیئرنگ کمیٹی نے لانگ مارچ اور استعفوں سے متعلق سفارشات بھی تیار کر لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے اتفاق کیا ک لانگ مارچ بھی ہونا چاہئے اور استعفے بھی دینے چاہئیں،لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کا فیصلہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کرے گا۔
اجلاس میں لانگ مارچ سے قبل چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے پر اتفاق ہوا ، سٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کل پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں پیش کی جائیں گی ۔