تین سال میں سب سے زیادہ کس چیز کا بحران پیدا ہوا؟ مرتضیٰ وہاب کا دلچسپ دعویٰ

تین سال میں سب سے زیادہ کس چیز کا بحران پیدا ہوا؟ مرتضیٰ وہاب کا دلچسپ دعویٰ
تین سال میں سب سے زیادہ کس چیز کا بحران پیدا ہوا؟ مرتضیٰ وہاب کا دلچسپ دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں سب سے زیادہ اخلاقیات کا بحران پیدا گیا ،  اس حکومت میں سب سے زیادہ کمی اخلاقیات کی ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے وفاقی حکومت کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماہی گیر تک وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے پریشان ہیں ، ادویات اثر نہیں کریں گی ، ان کو دعاوں کی ضرورت ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی قیمت کم پاکستان میں زیادہ ہو رہی ہے، یہ نالائق لوگ نہیں بتاتے ہیں کہ ٹیکس کیوں بڑھا ہے،50لاکھ گھر اور ایک کروڑ کونوکریاں کہاں ہیں۔

شازیہ مری نے مزید کہا کہ آج مہنگائی سےہرپاکستانی پریشان ہے۔

مزید :

قومی -