میانمار میں فورسز نے فوج مخالف مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی، اتنے افراد مارے گئے کہ ظلم کی داستان رقم ہوگئی

میانمار میں فورسز نے فوج مخالف مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی، اتنے افراد مارے گئے ...
میانمار میں فورسز نے فوج مخالف مظاہرین پر گاڑ ی چڑھادی، اتنے افراد مارے گئے کہ ظلم کی داستان رقم ہوگئی
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

ینگون (ویب ڈیسک) میانمار میں فوجی اہلکاروں نے پُرامن احتجاج کرتے مظاہرین پرگاڑی چڑھا دی جس کے  نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین نے برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کو  بتایا کہ  فوجی گاڑی سے درجنوں افراد زخمی ہوئے، واقعے سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہلاک اور زخمی ہونے والے مظاہرین کو  ایک  گا ڑی میں ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ   فوج نے 15 مظاہرین کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

دوسری جانب میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف فروری سے عوامی احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ  مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 1300 سے زیادہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -