این اے 133 میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑا دی گئیں ، ووٹر کی ووٹ کیساتھ سیلفی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے ضمنی انتخاب این اے 133 میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بکھیر دی گئیں ، ووٹر نہ صرف موبائل فون ہمراہ لے گیا بلکہ ووٹ کیساتھ سیلفی اور ویڈیو بھی بنا ڈالی ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ویڈیو میں ایک ووٹر کو دیکھا جا سکتا ہے جو موبائل سمیت پولنگ بوتھ میں داخل ہوا ، ووٹ کی پرچی حاصل کی اور ٹھپہ لگانے کی جگہ پر جا کر پہلے ووٹ ڈیسک پر رکھا ، پھر انتخابی نشان پر سٹیمپ لگا دی اور بعد میں کیمرے میں اپنا چہرہ کر کے مسکراہٹ دی ۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق ووٹ کی تصویر لینا منع ہے ۔