روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانےوالوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ، مراد سعید

روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانےوالوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ، مراد سعید
روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانےوالوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا ، مراد سعید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمر کوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وفاقی وزیر  مواصلات مراد سعید نے پی ٹی آئی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگانے والوں نے سندھ  والوں سے سب کچھ چھین لیا۔

اپنے خطاب میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سنتے ہیں زرداری کا بیٹا بڑی تقریریں کرتا ہے،  سندھ آیا تو پتہ چلا کہ حالات کیا ہیں، سندھ آیا تو دیکھا کہ یہاں گندم کی ضرورت سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے مگر  گوداموں سے گندم  چوہے کھا  جاتے ہیں ، سندھ میں بڑی شوگر ملیں ہیں، سندھ میں پولیس کا کام زرداری کی شوگر ملوں کا تحفظ کرنا ہے۔ ہم نےعام عوام کیلئے جنرل اسٹور پر سبسڈی کا آغاز کیا تو پھر سندھ نہیں مانا۔

مراد سعید نے کہا کہ حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر ہیں لیکن انہیں بجٹ پر تقریر نہیں کرنے دی جاتی، کمیٹیوں میں ہماری نمائندگی نہیں ہے، وفاق میں ہم سے سب کمیٹیوں میں شمولیت مانگتے ہیں، احتساب کی کمیٹی میں شرجیل میمن اور فریال تالپور بیٹھے ہیں۔مراد سعید نے مزید کہا کہ عام آدمی کیلئے سب سے بڑا مسئلہ صحت کا ہے، عمران خان نے خیبرپختونخوا کے ہر شہری کو مفت اور معیاری علاج دیا۔

مزید :

قومی -سیاست -