این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم ہونے پر حمزہ شہباز نے رپورٹ طلب کرلی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم ہونے پر حمزہ شہباز نے رپورٹ طلب کرلی ، ...
این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم ہونے پر حمزہ شہباز نے رپورٹ طلب کرلی ، نجی ٹی وی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم رہنے پر سیاسی جماعتیں مشکلات کا شکار ہیں ، نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما حمزہ شہباز نے  معاملے پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ابھی ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل ختم ہونے میں ایک گھنٹہ باقی تھا  مگر ٹرن آؤٹ بہت کم رہا جس پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کے ساتھ ساتھ قیادت بھی پریشان ہو گئی ۔

سیاسی جماعتوں  کی جانب سے حلقے کے سینیٹرز، ارکان اور امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ  بلدیاتی نمائندوں سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کو عوام کو گھروں سے نکال کر  پولنگ بوتھ تک لے جانے کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں  مگر ظاہری طور پر حالات سے لگ رہا ہے کہ ووٹرز کی جانب سے انتہائی عدم دلچسپی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے معاملے پر  پارٹی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے کئے اور ٹرن آؤٹ کم ہونے پر رپورٹ طلب کرلی ۔