جرمنی سے کراچی آنے والا شہری ائیرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا

جرمنی سے کراچی آنے والا شہری ائیرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا
جرمنی سے کراچی آنے والا شہری ائیرپورٹ سے پراسرار طور پر غائب ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جرمنی سے کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر شہری پراسرار طور پر غائب ہو گیا ، والد کے مطابق پولیس بھی شنوائی نہیں کر رہی ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی پڑھنے کیلئے جانے والا شہری تین روز قبل بھائی کی شادی کیلئے کراچی ائیرپورٹ پہنچا لیکن پھر گھر نہ پہنچ پایا ،  طالبعلم کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ کراچی ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد وہ کہاں گیا۔

لا پتہ شہری کے والد نے کہا کہ  ان کا بیٹا پڑھائی کی غرض سے 8 ماہ قبل جرمنی گیا تھا  ، تین روز قبل بھائی کی شادی کیلئے کراچی ائیرپورٹ پہنچا  جس کے بعد سے غائب ہے ۔ ائیرپورٹ تھانے میں واقعے سے متعلق درخواست دینے کی کوشش کی مگر رہائشی کا سچل تھانے کی حدود میں ہونے کا کہہ کر ہمیں ٹال دیا گیا ۔

شہری کے والد نے کہا ک سچل اور ائیرپورٹ تھانے کے پولیس اہلکار کوئی کارروائی نہیں کر رہے ، صرف ایک سے دوسرے تھانے کے چکر لگوا رہے ہیں ۔