پی ٹی آئی حکومت نے سندھ میں ترقیاتی منصوبے شوع کئے ، کراچی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ،سندھ کلچر ثقافتی ڈے پر پی ٹی آئی رہنماوں کا خطاب

پی ٹی آئی حکومت نے سندھ میں ترقیاتی منصوبے شوع کئے ، کراچی کیلئے خصوصی پیکیج ...
پی ٹی آئی حکومت نے سندھ میں ترقیاتی منصوبے شوع کئے ، کراچی کیلئے خصوصی پیکیج دیا ،سندھ کلچر ثقافتی ڈے پر پی ٹی آئی رہنماوں کا خطاب

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)سندھ کلچر ثقافتی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے سندھ میں وفاق نے ترقیاتی منصوبے شروع کیے کراچی کےلیے خصوصی پیکج دیاگیا .

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ملک میں ترقی کاسفر جاری ہے ، بہت جلد ملک سے مہنگائی کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےکہا کہ سندھ دھرتی محبتوں کی امین ہے سندھ کی تہذیب و تمدن پانچ ہزار سالوں پر محیط ہے ،  سندھ کلچر ڈے پر سندھ کی عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

 وفاقی وزیر برائےمواصلات مراد سعید نے اپنے پیغام میں کہاہےکہ سندھ کارڈ کھیلنے والوں نے سندھ کی عوام کو کچھ نہیں دیا، روٹی کپڑامکان کا نعرہ لگانے والے سندھ کو لوٹ کر کھاگئے ،  سندھ میں پولیس کو ذاتی ملازم بنا رکھاہے ، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت ہمارے لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہی ہے ، بلاول بھٹو پرچی  چیئرمین ہیں ،  ایک بچے کو پرچی لہرا کر پارٹی کا چیرمین بنادیا گیا یہ لوگ اپنےآپ کو جمہوریت کا چمپئن سمجھتے ہیں مگر سندھ اسمبلی میں بجٹ پر اپوزیشن لیڈر کو بات تک نہیں کرنے دی جاتی ہے

تقریب سے  سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ ،تحریک انصاف کے ایم این اے انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکرٹری لال چند مالہی وغیرہ نےبھی خطاب کیا ۔

اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل ،وفاقی وزیر مراد سعید ،حلیم عادل شیخ کی آمد پر شاندار استقبال کی اور سندھ ثقافتی کلچر ڈے کی مناسبت سے رنگارنگ ٹیبلو سندھ کے نغمے پیش کیےگئے .

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -