دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالی جماعت آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ، حسن مرتضی کا شائستہ پرویز ملک کے الزام پر جواب

دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالی جماعت آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ، حسن ...
دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالی جماعت آج دھاندلی کا رونا رو رہی ہے ، حسن مرتضی کا شائستہ پرویز ملک کے الزام پر جواب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حلقہ این اے 133کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک کے الزام پر رد عمل دیتے ہوئے پیپلزپارٹی کے حسن مرتضیٰ نے کہا ہک دھاندلی سے اقتدار حاصل کرنیوالے آج دھاندلی کا رونا رو رہے ہیں ۔

اپنے بیان میں حسن مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر مسلم لیگ ن کے ورکروں نے تشدد کیا جس کی بھرپور مزمت کرتے ہیں ، مسلم لیگ ن  کی الیکشن کمیشن کو درخواست  الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے کے مترادف ہے ۔حسن مرتضیٰ نے کہا کہ 90  ہزار ووت لینے والی جماعت پانچ ہزار ووٹ والوں کو طعنے دے رہی ہے ؟۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائستہ پرویز ملک نے پریزائیڈنگ افسران پر پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔ 

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری شکایت میں کہا گیا کہ  پریزائیڈنگ افسران پیپلزپارٹی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی ہدایات دے رہے ہیں ، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کی جانب سے متعلقہ ایس ایچ او کو بھی شکایت کی گئی ہے .

شائستہ پرویز ملک نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ پریزائیڈنگ افسروں کیخلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔