نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا ، کراچی سے اڑنے والا جہاز کہاں جا رہا تھا ؟تفصیلات جانئے

نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا ، کراچی سے ...
نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا ، کراچی سے اڑنے والا جہاز کہاں جا رہا تھا ؟تفصیلات جانئے
سورس: File Photo

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے اسلام آباد جانے والا نجی ائیرلائن کا مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی سے اڑان بھرنے والا طیارہ 150 مسافروں کو لے کر اسلام آباد کیلئے روانہ ہوا۔طیارہ جب اسلام آباد پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا، عین اسی وقت طیارے سے پرندے ٹکرا گئے، پرندے طیارے کے لینڈنگ گیئر سے ٹکرائے جس سے طیارے کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو بحفاظت لینڈ کروا لیا، اس واقعے میں کسی بھی مسافر کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جب کہ انجینئرز کی ٹیم نے طیارے کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے کر کراچی سے روانہ کر دیا۔

واضح رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان کے مصروف ائیرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹس کے اطراف میں آبادی والے علاقوں کے پھیلاؤ  کی وجہ سے پرندے ائیرپورٹ کی حدود میں موجود رہتے ہیں اور پھر اسی باعث طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -