سیالکوٹ واقعہ ، سرلنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے ، وزیراعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں 

سیالکوٹ واقعہ ، سرلنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے ، وزیراعظم عمران خان ...
سیالکوٹ واقعہ ، سرلنکن کرکٹر جے سوریا بھی خاموش نہ رہے ، وزیراعظم عمران خان سے بڑی امیدیں وابستہ کرلیں 
سورس: File Photo

  

 کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز سنتھ جے سوریا بھی سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر بول پڑے اور قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل سیالکوٹ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر پوری پاکستانی قوم افسردہ ہے ۔ سابق سری لنکن  کپتان اور سٹار بلے باز سنتھ  جے سوریا نے بھی افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔سنتھ جے سوریا نے سوشل میڈیا  ویب سائٹ پر کی گئی  پوسٹ میں لکھا کہ جو کچھ پاکستان میں ہوا وہ بہت ہی حیران کن ہے اور میری دلی ہمدردی متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے۔سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ واقعے میں انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں گے۔

مزید :

کھیل -