سیالکوٹ واقعہ، سوشل میڈیا پر "تقریر" سے قتل کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرنے والا بھی گرفتار، یہ کون ہے؟
سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن منیجر کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بے دردی سے قتل کے بعد سوشل میڈیا پر ایک "تقریر" کرکے اس عمل کو درست قرار دینے کی کوشش کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
پنجاب پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت عدنان افتخار کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم کی سیالکوٹ واقعے کی حوالے سے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ سیالکوٹ واقعے پر اب تک مجموعی طور پر 124 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جن میں سے 19 کو تفتیش کے بعد مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔