ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے کی عینک چوری

ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے کی عینک چوری
ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے کی عینک چوری

  

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کمپلیکس میں نصب بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے کی عینک چوری کرلی گئی ۔

وہاڑی پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم چور ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مجسمے کی عینک گزشتہ رات چوری کرکے لے گئے۔ کمپلیکس میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوروں کی تلاش شروع کردی گئی۔

ڈی سی کمپلیکس میں نصب قائد اعظمؒ محمد علی جناح کے مجسمے سے عینک چوری ہونے کے واقعے پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ ملزمان  کو فوری گرفتار کرکے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -علاقائی -پنجاب -وہاڑی -