دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گیا

دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی سیریز ...
دورہ پاکستان سے قبل ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا ، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرون پولارڈ انجری کی وجہ سے دورہ پاکستان سے آؤٹ ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونیوالے  کپتان کیرون پولارڈ اب تک صحتیاب نہ ہوسکے جس کی وجہ سے وہ دورہ پاکستان سے باہر ہوگئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق پولارڈ کی جگہ نکولز پورن ٹی ٹوئنٹی اور شائی ہوپ ون ڈے سیریز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کریں گے۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق کیرون پولارڈ کے  متبادل کے طور پر رومین پاؤل  کو ٹی ٹوئنٹی اور  ڈیون تھامس  کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز 13 سے 22 دسمبر تک کراچی میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل -