’ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے ‘لاہور کے ضمنی الیکشن پر فواد چوہدری نے بیان داغ دیا 

’ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے ‘لاہور کے ضمنی ...
’ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے ‘لاہور کے ضمنی الیکشن پر فواد چوہدری نے بیان داغ دیا 
سورس: File Photo

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرا طلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے ،تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے ،جس کے بغیر میدان ویران ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے ،تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے ،جس کے بغیر میدان ویران ہے۔اس سےقبل چوہدری فواد حسین کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعہ پر ہم سب متحد ہیں، تمام سیاسی رہنما انتہاء پسندی کی حساسیت سے آگاہ ہیں، بحیثیت قوم ہم انتہا پسندی سے نمٹنا چاہتے ہیں، احسن اقبال، مصطفی نواز نے مولانافضل الرحمان کے بیان پر جو جواب دیے،اس امر کا اظہار ہے کہ یہاں ایسی لیڈرشپ موجود ہے جسے اس خطرے کا احساس ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 میں ضمنی انتخاب کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک  219 پولنگ سٹیشنز  کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جن کے مٍطابق   مسلم لیگ ن کی امید وار شائستہ پرویز ملک   40 ہزار   654 جبکہ اسلم گل نے  27 ہزار  384 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ این اے 133 میں پولنگ سٹیشنز کی کل تعداد 254 ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -