فواد چوہدری کی لاہورضمنی الیکشن کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید ، مفتاح اسماعیل نے وزیر اطلاعات  کو جوابی مشورہ دے دیا 

فواد چوہدری کی لاہورضمنی الیکشن کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید ، ...
فواد چوہدری کی لاہورضمنی الیکشن کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید ، مفتاح اسماعیل نے وزیر اطلاعات  کو جوابی مشورہ دے دیا 
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے چوہدری فواد حسین کو لاہور کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں کو کم از کم اب مزید ٹویٹ نہیں کرنے چاہیں الیکشن کے بارے میں۔

تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین نے لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’لاہور کے انتخابات میں ووٹنگ کی شرح انتہائی کم رہی، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی خالی میدان میں بھی کھیل نہیں جیت سکتے ،تمام تر پروپیگنڈے کے باوجود تحریک انصاف ہی میدان کی اصل کھلاڑی ہے ،جس کے بغیر میدان ویران ہے‘۔وفاقی وزیراطلاعات کی اس ٹویٹ پر ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے جوابی ٹویٹ کیا کہ میدان چھوڑ کر بھاگنے والوں کو کم از کم اب مزید ٹویٹ نہیں کرنے چاہیں الیکشن کے بارے میں۔

اس سے قبل ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اقامہ پر نواز شریف کے نااہل ہونے سے پہلے ہماری سٹاک مارکیٹ 53500 پوائنٹس پر پہنچ چکی تھی، پھر مارکیٹ غیر یقینی کی وجہ سے نیچے چلی گئی۔