شوکت عزیز کی سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری سے ملاقات
جدہ (اکرم اسد) سابق وزیر اعظم شوکت عزیز نے سعودی عرب میں سابق وفاقی وزیر شہباز حسین چوہدری سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات سعودی شہر جدہ میں ہوئی۔ شوکت عزیز اور شہباز حسین کی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ اس کے علاوہ ملکی ترقی، خوشحالی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔