اسرائیلی وزیراعظم کا عالمی طاقتوں سے ایران کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا مطالبہ

اسرائیلی وزیراعظم کا عالمی طاقتوں سے ایران کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا مطالبہ
اسرائیلی وزیراعظم کا عالمی طاقتوں سے ایران کے خلاف سخت رویہ اپنانے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے عالمی طاقتوں پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کے لیے مذاکرات میں سخت رویہ اختیار کریں جبکہ اسرائیل کے اعلیٰ دفاعی اور انٹیلی جنس حکام ویانا میں جاری ان مذاکرات کے دوران میں واشنگٹن کا رُخ کررہے ہیں۔نفتالی بینیٹ نے اپنی کابینہ کے ہفتہ واراجلاس میں کہا کہ میں ویانا میں ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے ہر ملک سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ ایک مضبوط مؤقف اختیارکرے اورایران پر واضح کرے کہ وہ یورینیم کی افزودگی اور مذاکرات بیک وقت نہیں کرسکتا۔انہوں نے مزید کہا ایران کو اپنی خلاف ورزیوں کی قیمت ادا کرنا ہوگی۔