وزیراعلیٰ بلوچستان نے بلدیاتی اداروں کو بڑی خوشخبری سنا دی
کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے لوکل کونسلز کے تنخواہوں اور غیر تنخواہوں کے فنڈز کے فور ی اجراءکا اعلان کر دیا ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نے لوکل کونسلز کو درپیش مالی مسائل کے حل کے لئے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل کونسلز کے مالی مسائل حل کرینگے لوکل کونسلز اپنے علاقوں میں صفائی کے نظام کو بہتر بنائیں،صوبے کی میٹروپولیٹن،میونسپل کارپوریشنز اور میونسپل کمیٹیاں بھی اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،صفائی اور شہری سہولتوں کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینیٹر سعید احمد ہاشمی، سردار محمد صالح بھوتانی، مبین خان خلجی ،رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم خان بازئی سے بات چیت کرتےہوئےکہاکہ ترقیاتی عمل کوصیح سمت میں ڈال کراسےمتوازن بنایاجائےگا،کسی بھی علاقےاورحلقےسےزیادتی نہیں ہونےدی جائےگی،دستیاب وسائل کےبہترین استعمال کو یقینی بنایاجائےگا۔وزیراعلیٰ بلوچستان نےمزید کہاکہ ہمارے لئے عوام کامفاداورانکی عزت سب سے زیادہ مقدم اور ہر چیز سے بڑھ کر ہے،وزیراعظم عمران خان نےصوبےکے شمالی علاقوں کی ترقی کا پیکج دینےکےہمارے اصولی موقف سے اتفاق کیاہے اور جلد اسکا اعلان ہوگا۔