وزیراعلیٰ بلوچستان سندھ کے رنگ میں رنگ گئے ، سندھی بھائیوں کو شاندار پیغام دے دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان سندھ کے رنگ میں رنگ گئے ، سندھی بھائیوں کو شاندار پیغام ...
وزیراعلیٰ بلوچستان سندھ کے رنگ میں رنگ گئے ، سندھی بھائیوں کو شاندار پیغام دے دیا

  

کوئٹہ( ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک بھر اور خصوصاً بلوچستان میں بسنے والے تمام سندھی بھائیوں کو مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہمارا ملک مختلف ثقافتوں، روایتوں اور تہذیبوں کا گہوارہ ہے، جہاں دنیا بھر کی قدیم تہذیبیں آباد ہیں، جن کا اس دھرتی سے گہرا تعلق ہے، یہاں آباد تمام تہذیبوں میں سندھی ٹوپی اور اجرک کی نمایاں حیثیت ہے، جس میں نہ صرف علاقائی رنگ نظر آتا ہے بلکہ اس میں سر زمین مہران کی بھی نمایاں جھلک ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ یہ دن ہمیں بھائی چارے، مساوات اور امن کا درس دیتا ہے، ایسے تہذیبی تہوار ہمیں اپنی ثقافت اور دھرتی سے بے لوث محبت اور روایتوں کے امین رہنے کا درس دیتے ہیں، یہ دن ہمیں بتاتاہےکہ تمام قسم کےتعصبات سےبالاتر ہوکر ملک اورقوم کی اجتماعی فلاح وبہبود،امن و آشتی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنےکے لئے ایسے تہوار اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سندھی ٹوپی اجرک دن کے موقع پر ملک میں آباد تمام سندھی بھائیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -