ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج صحت کے اوپر توجہ کی اشد ضرورت ہے آپ صدقہ بھی دیں اور روز گار کے حوالے سے سستی کا مظاہرہ مت کریں۔ اچھا وقت لگتا ہے اس سے فائدہ اٹھا لیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ کو اپنی موجودہ جگہ میں تبدیلی کرنی ہے تو اللہ کا نام لے کر کریں امید ہے کہ بہتر رہے گی اور جس طرف سے بھی پریشانی آ رہی ہے اس کے لئے آپ سوچنا بھی چھوڑ دیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں اللہ پاک ان شاءاللہ ضرور اس میں کامیابی دے گا۔ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ آج کا دن اس سلسلے میں بہت اہم ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ چاہتے ہیں کہ ان کے روز گار میں بہتری ہو وہ فضول کام چھوڑ دیں اور صرف اپنے کام پر توجہ دیں اب ہی تو موقع ملا ہے کچھ حاصل کرنے کا اس وقت کی قدر ضرور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں وہ تیاری شروع کر دیں کسی وقت بھی خیر ملنے کی امید ہے اور جن امور میں رکاوٹ آ رہی تھیں امید ہے کہ اب وہ دور ہو سکیں گی ان شاءاللہ۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

رجعت مسوس ہو رہی ہے اس میں ستارہ الٹی چال پر ہوتا ہے معاملات سیدھے ہونے کے بجائے الٹے چلتے ہیں اس لئے ہر معاملے میں بے حد محتاط ہو کر چلنا ضروری ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج اچھا دن ہے۔ ایک رکا ہوا کام ہوتا دکھائی دے رہا ہے اور جس شخص نے تنگ کیا ہوا تھا وہ خودبخود بھاگ جائے گا اور گھر میں بھی جاری مسئلے کا حل مل سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کوئی بات ضرور ہے جو وجہ رکاوٹ بنی ہوئی ہے آپ استخارے سے مدد لیں یا پھر اپنا صدقہ دیں تاکہ صورتحال بہتر ہو سکے آج ملی جلی کیفیت کا حامل دن ہے پریشان نہ ہوں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل نہ کریں ابھی ایسا کرنا ٹھیک نہیں ہے جو کام کر رہے ہیں ابھی اس پر توجہ دیں ان شاءاللہ اسی میں کامیابی ملنے کے امکانات موجود ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ کا ایک مسئلہ آج کسی وقت بھی حل ہو سکتا ہے آج آپ کی بڑی ضرورت بھی پوری ہو سکتی ہے اور جو لوگ کسی کی مدد کریں گے ان کو اور بھی فائدے حاصل ہو سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے لئے آج ایک اچھی خبر ہے پرانے سلسلے سے نکلنے کی خبر بھی مل سکتی ہے اور جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ ملکر نیا کام کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا کر سکتے ہیں بہتر رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

حالات خاطر خواہ بہتری کی جانب جا رہے ہیں تھوڑی سی عقل مندی سے بڑا فائدہ حاصل کر سکتے ہیں آج صورتحال کافی حد تک بحکم اللہ آپ کا ساتھ دیتی نظر آ رہی ہے ان شاءاللہ۔

مزید :

لائف سٹائل -