شام کے شہر سویدا میں مظاہرین نے گورنر آفس پر دھاوا بول کر آگ لگا دی 

شام کے شہر سویدا میں مظاہرین نے گورنر آفس پر دھاوا بول کر آگ لگا دی 
شام کے شہر سویدا میں مظاہرین نے گورنر آفس پر دھاوا بول کر آگ لگا دی 

  

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن) شام کے شہر سویدا میں معاشی بحران کے خلاف مشتعل مظاہرین نے گورنر آفس پر دھاوا بولتے ہوئے عمارت کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی ۔

نجی ٹی وی " جیو نیوز" کے مطابق مشتعل مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور صدر بشار الاسد  سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ، گورنر آفس کی عمارت پر آویزاں صدر بشار الاسد کی تصویر پھاڑ دی گئی جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ۔ 

یہاں یہ امر قابل ذکر ہےکہ شام میں طویل عرصے سے جاری خانہ جنگی اور مغربی پابندیوں کے باعث معاشی حالات بے حد خراب ہیں ، اقوام متحدہ کے مطابق شام میں  90 فیصد سے زائد آبادی خط غربت سے بھی نیچے  زندگی گزار رہی ہے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -