سندھ ہائیکورٹ؛بینک فراڈ کے مقدمے میں سزا کے خلاف ملزم کی اپیل منظور، رہائی کا حکم

سندھ ہائیکورٹ؛بینک فراڈ کے مقدمے میں سزا کے خلاف ملزم کی اپیل منظور، رہائی ...
سندھ ہائیکورٹ؛بینک فراڈ کے مقدمے میں سزا کے خلاف ملزم کی اپیل منظور، رہائی کا حکم

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بینک فراڈ کے مقدمے میں سزا کے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم ابوبکر شیخ کی سزا کالعدم قرار دیدیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں بینک فراڈ کے مقدمے میں سزا کے خلاف ملزم ابوبکر شیخ کی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کی سزا کالعدم قرار دے دی،عدالت نے ملزم کو 8 سال بعد بری کردیا،عدالت نے کہاکہ اپیل کنندہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -