آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی حکمران ٹولے کیلئے نوشتہ دیوار ہے،ترجمان پنجاب حکومت

 آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی حکمران ٹولے کیلئے ...
 آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی حکمران ٹولے کیلئے نوشتہ دیوار ہے،ترجمان پنجاب حکومت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ آزاد کشمیر کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی حکمران ٹولے کیلئے نوشتہ دیوار ہے،عوام کی امنگوں کے مطابق جلد الیکشن ہی موجودہ مسائل کا واحد حل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ آزاد کشمیر میں ایک بہت بڑی تبدیلی آئی ہے،وفاقی حکومت وسائل کے باوجود بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی سے شکست کھا چکی ہے،شکست خوردہ ن لیگی چند سیٹیں جیت کر شادیانے بجا رہے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے کہ وفاق میں حکومت کشمیر سے الیکشن نہیں جیت سکی،آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی ملک بھر سے تاریخی فتح سمیٹے گی،چوروں، لٹیروں اور غاصبوں کا عوام بھرپور محاسبہ کرے گی ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -