راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
راولپنڈی ٹیسٹ ، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تاریخی ٹیسٹ میں  مہمان ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی ہے ، 343 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم  268رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔

 تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے جیمز اینڈرسن   اور روبن سن کی تباہ کن بولنگ کے باعث  پہلا ٹیسٹ جیت لیا ہے، اینڈرسن نے  36رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روبن سن نے 50 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ، پاکستان کی جانب سے  سعود شکیل 76 رنز بنا کر نمایا ں رہے ،میچ  چینجنگ مرحلے کی بات کی جائے تو پاکستان کی 2 اہم وکٹیں  آغا سلمان اور اظہر علی کا یکے بعد دیگرےآؤٹ ہونا تھا ، پاکستان کی چھٹی وکٹ صرف 259 رنز پر گری ، آغا سلمان 30 رنز جبکہ اظہر علی 260 رنز کے مجموعی سکور پر 40 رنز بنا کر آؤٹ ہو  گئے ،اس سے قبل پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری تھی جو کہ 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیسٹ کے پانچویں روز کا آغاز 80 رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کیا تھا لیکن  آغاز پر ہی سیٹ بیٹسمین امام الحق 48 رنز بنا کر جیمز اینڈرسن کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے،جس کے بعد محمد رضوان میدان میں اترے اور سعود شکیل کا ساتھ دیتے ہوئے پاکستان کا سکور 176 رنز تک پہنچایا اور  پھر محمد رضوان ففٹی سکور کرتے کرتے رہ گئے اور 46 رنز پر آؤٹ ہو گئے ، جس کے بعد سعود شکیل کا ساتھ دینے کیلئے سلمان آغا میدان میں اترے لیکن سعود شکیل ہی ان کے ساتھ وفا نہ کرسکے اور 76 رنز پر آؤٹ ہو گئے، اس کے بعد سلمان آغا 30 اور اظہر علی 40 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔

میچ کے احوال کی بات کی جائے تو انگلینڈ کے کپتان بین سٹوکس نے  ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورانگلش بلے بازوں جارحانہ انداز اپنایا، اوپننگ جوڑی زیک کرالی اور بین ڈکٹ نے مجموعی طور پر 233 رنز سکور کیے،ڈکٹ نے 107 اور زیک کرالی 122 رنز بنائے، اس کے علاوہ اولی پوپ 108، ہیری بروک 153 رنز بنا کر نمایا ں ، انگلینڈ نے پہلے روز 75 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنائے تھے ، میچ کے دوسرے روز پاکستانی گیند بازوں کا پلڑا بھاری رہا اور ساری ٹیم کو 657 رنز پر آؤٹ کر دیا ۔

پاکستان کی پہلی اننگز کی بات کی جائے تو  پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے ریکارڈ پارٹنر شپ قائم کی عبداللہ شفیق نے 114 جبکہ امام الحق نے 125 رنز سکور، اس کے بعد بابر اعظم نے بھی سنچری سکور کی  اس طرح پہلی اننگ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 7 سینچریز سکور کی گئیں، پاکستانی ٹیم 579 رنز ہی بنا سکی اور 78 رنز کی برتری کے ساتھ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا لیکن نسیم شاہ نے پلی اننگ کے سنچری میکر بین  ڈکٹ کو صفر پر  ہی آؤٹ کر دیا ،چائے کے وقفے کے دوران انگلینڈ نے اننگز ڈکلیئرکرنے کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 7 وکٹ 264 رنزپرڈکلیئر کرکے ڈرا ہوتے میچ میں جان ڈال دی۔

مزید :

کھیل -