اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، عمران خان کاآج سے ڈویژنل سطح پر ارکان اسمبلی سے مشاورتی ملاقاتوں کا فیصلہ 

اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، عمران خان کاآج سے ڈویژنل سطح پر ارکان اسمبلی سے ...
اسمبلی تحلیل کرنے کا معاملہ، عمران خان کاآج سے ڈویژنل سطح پر ارکان اسمبلی سے مشاورتی ملاقاتوں کا فیصلہ 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسمبلی تحلیل کرنے کے معاملے پرآج سے ڈویژنل سطح پر ارکان پنجاب اسمبلی سے مشاورتی ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے،عمران خان ہر ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی سے اسمبلی تحلیل پر مشاورت کرینگے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جمعہ کو پنجاب کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ڈویژنل سطح پر ملاقاتون کا اعلان کیاتھا،پنجاب کے تمام ڈویژن کے ارکان پنجاب اسمبلی کو رات کو شیڈول سے آگاہ کردیاگیا ،پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ کو بھی ڈویژنل ملاقاتوں کا شیڈول دیدیا گیا،عمران خان زمان پارک میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقاتیں کریں گے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -