وکلاء کی ہڑتال اور ممکنہ ہنگامہ آرئی کے پیش نظرلاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی سخت

وکلاء کی ہڑتال اور ممکنہ ہنگامہ آرئی کے پیش نظرلاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی ...
وکلاء کی ہڑتال اور ممکنہ ہنگامہ آرئی کے پیش نظرلاہور ہائیکورٹ میں سیکیورٹی سخت

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال  اور ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر  عدالتوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔

نجی ٹی وی چینل "ڈان نیوز "کے مطابق پولیس کی بھاری نفری لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں تعینات کر دی گئی ہے ، جبکہ پولیس کے دستے لاہور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹس پر بھی تعینات کیئے گئے ہیں۔

 واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے وکیل کو 3 ماہ قید کی سزا سنائے جانے پر پنجاب بار کونسل نے پنجاب کی تمام عدالتوں میں بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے ۔

مزید :

قومی -